عراق: بم دھماکے 14 افراد جاں بحق، 26 زخمی

Iraq

Iraq

عراق (جیوڈیسک) عراق میں دو مختلف بم دھماکوں میں چودہ افراد جاں بحق چھبیس زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے شہر باقوبا میں دو بم دھماکوں میں چودہ افراد ہلاک اور چھبیس زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق پہلا دھماکہ قہوہ خانے میں جبکہ دوسرا دھماکہ آئس کریم پالر میں ہوا۔ دھماکوں کے نتیجے میں آس پاس کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔