تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جمیعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔ بے بنیاد الزامات پر ایک ہفتے میں غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قانونی نوٹس تین اگست 2013 کو مولانا فضل الرحمان کی جانب سے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ قرار دینے پر بھیجا گیا۔ قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مولانا نے معافی نہ مانگی تو ایک کروڑ روپے کا ہرجانے کا دعوی دائر کیا جائے گا۔ نوٹس تحریک انصاف کے قانونی مشیر حامد خان نے تیار کیا ہے۔