مصباح الحق، محمد حفیظ کی قیادت میں کھیلنے کو ترجیح دیتا ہوں: آفریدی

Afridi

Afridi

لاہور (جیوڈیسک) لاہور قومی آل رانڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ خود کپتانی کی بجائے وہ مصباح الحق اور محمد حفیظ کی قیادت میں کھیلنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دورہ زمبابوے کے لیے تربیتی کیمپ جاری ہے۔

کیمپ کے دوران ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اور محمد حفیظ بہتر انداز میں کپتانی کر رہے ہیں اور ان کی زیر قیادت ٹیم متحد ہو کر کھیل رہی ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر سلیکشن کمیٹی پوچھتی تو اپنی جگہ کسی جونئیر کھلاڑی کو بھیجنے کو ترجیح دیتا۔