بھمبر کی خبریں 15.08.2013

کشمیر پریس کلب بھمبر کا اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا
بھمبر (جی پی آئی)کشمیر پریس کلب بھمبر کا اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوٹلی چوہدری ابرار اعظم کو ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ تعینات ہونے پر مبارکباد پیشکی گئی اور اس امر کا اظہار کیا گیا کہ موصوف اپنی بھر پور صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہیں بہترین انتظامی خدمات سر انجام دینگے اجلاس میں سیکرٹری جنرل ملک شوکت حسین، چوہدری عاطف اکرم، طارق ثاقب، عزیز الرحمن ناز، ڈاکٹر طارق شاکر، فیصل صغیر شمیم، چوہدری سلیم ساگر، جہانگیر پاشا، مرزا ندیم اختر، عنصر زمان عنصر، شیراز پرویز مشتاق، محمد یٰسین تبسم سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوئر سیرلہ حاجی یوسف لنک روڈ حالیہ بارشوں سے صفحہ ہستی سے مٹ گئی
بھمبر(جی پی آئی)لوئر سیرلہ حاجی یوسف لنک روڈ حالیہ بارشوں سے صفحہ ہستی سے مٹ گئی روڈ مٹی ،پتھر اور ریت کے ملبے تلے دب گئی جگہ جگہ پر پانی کے جوہڑبن گئے علاقہ مکینوں کو گزرنے میں مشکلات زندگیاں اجیرن بن گئیں ڈپٹی کمشنر بھمبرنے بھی آنکھیں موند لیں عوام علاقہ کا شدید احتجاج تفصیلات کیمطابق گزشتہ دنوں ہونے والی طوفانی بارش کے باعث لوئر سیرلہ حاجی یوسف لنک روڈ پر قریبی برساتی نالے کا پانی آجانے کے باعث روڈ کا نام و نشان مٹ گیا روڈ پر مٹی ،پتھر اورریت کی بڑی بڑی تہیں جم گئیں جبکہ روڈ پر بڑے بڑے گھڑے پڑجانے سے جوہڑ میں تبدیل ہو گئی ہے جس سے علاقہ کے مکینوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے علاقہ کے مکینوں نے بتایاکہ بلدیہ بھمبر اور محکمہ شاہرات کی عدم توجہی کے باعث ہمیں شدید عذاب سے دوچار ہو نا پڑرہاہے نکاسی آب کا نالہ نہ ہونے کے باعث قریبی برساتی نالے کا پانی روڈ پر سے ہوتا ہوا قریبی گھروں اور مسجد میں داخل ہوجاتاہے گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کے باعث آنے والے برساتی نالے کے پانی نے گلیوں کو اکھیڑ کر رکھ دیا اور کئی ایک گھروں کی دیواریں گرنے کیساتھ ساتھ مکانوں کی بنیادوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے متعدد بار میڈیا کے توسط سے ڈپٹی کمشنر بھمبرسے بھی متعلقہ ادارو ں سے بازپرس کی ہے جس پر ہمیں شدید تشویش ہے انہوں نے کہاکہ ہمارا وزیر بلدیات ،کمشنر میرپور ،چیف سیکرٹری اور وزیر امور کشمیر سے مطالبہ ہے کہ ہمیں گزشتہ چار سال سے درپیش مسلہ سے نجات دلوائی جائے اور ڈپٹی کمشنر بھمبر سمیت دیگر ذمہ داروں کی غفلت کا نوٹس لیاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعظم پاکستان ،آرمی چیف ،مشیر خارجہ امور بھارت کے وزیر دفاع کے جارحیت بھرے بیانات پر توجہ دیں :گلزار احمد
بھمبر(جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما و ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ،آرمی چیف جنرل کیانی ،مشیر خارجہ امور بھارت کے وزیر دفاع کے جارحیت بھرے بیانات پر توجہ دیں جس میں انہوں نے ایل او سی پر بھارتی افواج کو ہر طرح کی کارروائی پر فری ہینڈ دیدیا ہے انہوں نے کہاکہ بھارتی افواج کے کنٹرول لائن پر مظالم کو کشمیری قوم تاحیات نہیں بھول سکتی وزیر اعظم پاکستان اور جنرل کیانی کنٹرول لائن پر بسنے والے لوگوں کو تحفظ کو یقینی بنائیں بے گناہ لوگوں پر گولہ باری اور اندھا دھند فائرنگ ناقابل برداشت ہیں 1998میں سیری بنڈالہ بھمبرکے مقام پر بھارتی افواج نے رات کے اندھیرے میں بربریت برپا کرتے ہوئے 23 نہتے سویلین بچوں اور عورتوں کو ان کے گھروں میں سوتے ہوئے شہید کیا تھا وزیر اعظم پاکستان اقوام متحدہ میں LOC پر نہتے لوگوں کے قتل کے واقعات کو بھرپور طریقہ سے اٹھائیں اور بین الاقوامی عدالت انصاف میں مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گری ،کنٹرول لائن پر ہزاروں قتل اور لوگوں کو معذور کرنے کا مقدمہ دائر کیا جائے