قاہرہ: مصر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

Cairo

Cairo

مصر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔ عبوری صدر عدلے منصور نے اوباما کا بیان مسترد کردیا ہے۔ اخوان المسلمون نے فوجی قتل عام کے خلاف جمعہ کی نماز کے بعد عوام سے سڑکوں پر آنے کی اپیل کردی۔

مصر کے صدر عدلے منصور نے امریکی صدر بارک اوباما کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کا بیان حقیقت کے برعکس ہے۔ اس سے مصر میں جاری پرتشدد مظاہروں میں اضافہ ہوگا۔ امریکہ نے مصر کی خراب صورتحال پر امریکی شہریوں کو مصر چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی۔ اس سے قبل امریکا مصری فوج کے ساتھ مشترکہ مشقیں منسوخ کرچکا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق سابق صدر کے حامیوں کے خلاف کئے جانے والے فوجی آپریشن میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھ سو اڑتیس ہوگئی ہے جبکہ اخوان نے آپریشن میں سینتس سو افراد کے جاں بحق ہونے کا دعوی کیا ہے۔ ادھر کینیڈا نے بھی مصر میں کینیڈین سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔