وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے این آئی سی ایل کیس کے مفرور ملزمان کے ایک مرتبہ پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں این آئی سی ایل سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے مفرور ملزمان امین قاسم دادا کے ایک مرتبہ پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔عدالت نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کے لئے ضابطے کی کارروائی کی جائے۔عدالت نے سماعت 28 اگست تک ملتوی کر دی۔