لاہور (جیوڈیسک) لاہور صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کل کے واقع میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ زمرد خان نے جرات نہیں حماقت کی۔ لاہور پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر اس واقع سے اس طرح ہی نمٹنا تھا تو پانچ گھنٹوں میں پانچ سو مواقع آیئے تھے۔ اسلام آباد میں پانچ گھنٹوں میں کوئی سیاسی سرگرمی نہیں ہورہی تھی۔ جو حکومتی ٹیم وہاں جاتی۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سیکورٹی پالیسی اور چیز ہے۔ کل کا واقع مختلف نوعیت کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رحمان ملک کے کہنے پر حافظ سعید کو گرفتار کیا تھا۔ مگر عدم ثبوت کی بنا پر رہا کیا گیا۔ بارہ کہو جیسے واقعات کے ملزم کسی بھی جگہ پائے جاسکتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں تین سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ کی نشادہی کی ہے۔