ڈے نائٹ ٹیسٹ، سری لنکن بورڈ نے پاکستانی تجویز مسترد کر دی

Sri Lankan Board

Sri Lankan Board

کولمبو (جیوڈیسک) کولمبو سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کھیلنے کی تجویز مسترد کر دی۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے مطابق پاکستانی بورڈ کی طرف سے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تجویز قابل قبول نہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا رات میں گلابی گیند سے کھیلنے کا تجربہ نہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کو رواں سال دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں ہونیوالی سیریز میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش کی تھی جس پر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں سے مشاورت کے لیئے وقت مانگا تھا۔