بولان(جیوڈیسک) بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملے میں ملوث مسلح افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے اس دوران، 8 مسلح افرد ہلاک ہو گئے۔ کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس پر مسلح افراد نے راکٹوں اور فائرنگ سے حملہ کیا تھا جس کے بعد ایف سی نے علاقے میں آپریشن شروع کیا۔
سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 8 افرد ہلاک ہو گئے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق مسلح افرد کے خلاف آپریشن میں ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔