ضمنی انتخابات : پنجاب کے 12 اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان

Elections

Elections

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ضمنی انتخابات کے موقع پر صوبے کے 12 اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ پنجاب میں 22 اگست کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر بارہ اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے تاہم اس حوالے سے وفاقی حکومت کے اداروں اور سول سیکرٹریٹ میں تعطیل نہیں ہوگی۔