وزیراعظم نواز شریف پیر کو قوم سے پہلا خطاب کریں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف پیر کو قوم سے پہلا خطاب کریں گے اور ملک کو درپیش مسائل کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف کا حکومت سنبھالنے کے بعد قوم سے یہ پہلا خطاب ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم انیس اگست کو اپنے خطاب میں ملک کو درپیش مسائل پر بات کریں گے۔ وہ توانائی بحران سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے بھی قوم کو اعتماد میں لیں گئے۔ وزیراعظم نواز شریف حکومت کی ترجیحات اور فلاح و بہبود کے لیے آئندہ کیے جانیوالے اقدامات سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے۔