ایشیا کپ ہاکی : قومی ٹیم کل ملائیشیا روانہ ہوگی

Asia Cup Hockey

Asia Cup Hockey

لاہور (جیوڈیسک) ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے لگایا جانے والا پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج ختم ہو جا ئے گا۔ قومی ٹیم کل ملائیشیا روانہ ہو گی۔ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان ٹیم کے لئے ڈو اور ڈائی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایونٹ میں صرف اور صرف گولڈ میڈل گرین شرٹس کو اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کا ٹکٹ دلا سکتا ہے۔ ایونٹ کے لئے قومی ٹیم بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔

لاہور میں ہونے والی بارشوں کو بھی کھلاڑیوں نے رکاوٹ نہیں بننے دیا اور ٹریننگ جاری رکھی۔ کیمپ آج شام کے سیشن کے بعد ختم ہو جا ئے گا اور کھلاڑی کل رات ملائیشیا روانہ ہوں گے۔ ایشیا کپ 24 اگست سے ملایشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا۔