دورہ زمبابوے، قومی کرکٹ ٹیم آج رات روانہ ہوگی

National Cricket Team

National Cricket Team

لاہور (جیوڈیسک) لاہور دورہ زمبابوے کے لئے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم آج رات روانہ ہوگی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آج آخری روز ہے۔

دورہ زمبابوے میں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈ میں شامل کھلاڑی آج رات لاہور سے روانہ ہوگے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 2 ٹی ٹونٹی، 3 ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 23 اگست کو شیڈول ہے۔