پشاور (جیوڈیسک) پشاور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ نئے پاکستان کا آغاز خیبر پختونخوا سے ہو گیا۔ احتساب ایکٹ لا رہے ہیں۔ صوبائی حکومت کو مثالی بنائیں گے۔ کہتے ہیں کے پی کے میں ایجنڈے پر عمل نہ ہوا تو وہ خود مداخلت کریں گے۔
پشاور میں انتخابی جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم سے جھوٹ بولا گیا۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کے وزرا کو سادگی اختیار کرنے کا حکم دیا اور اعلان کیا کہ ہر تحصیل میں سٹیڈیم بنایا جائے گا۔ پشاور میں ہی ایک تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ جس انقلاب کی بات کرتے ہیں اس کی شروعات آج ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نظام تباہ کرنے والے اسے ٹھیک نہیں کرسکتے۔ تحریک انصاف کے احتساب ایکٹ میں بڑے مگرمچھوں کو پکڑ کر دکھائیں گے۔ کراچی میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے پنجاب حکومت کے بلدیاتی الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کے فیصلے کی مخالفت کی۔