کراچی (جیوڈیسک) کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز فنی خرابی کے باعث دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، پرواز میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی سوار تھے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 308 کو کراچی سے لاہور روانہ ہونا تھا۔
مگر پرواز سے قبل جہاز میں فنی خرابی ہو گئی جس کے باعث پرواز کودو گھنٹے تاخیر ہوئی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کراچی کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے اسی پرواز سے لاہور روانہ ہوئے۔