لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچاو کے لئے قائم مانیٹرنگ کمیٹیاں اور شہری کوئی کوتاہی نہ برتیں۔
یومِ انسدادِ ڈینگی کے موقع پر جاری بیان میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرکاری محکموں، تعلیمی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کا ڈینگی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم خوش آئند ہے۔ لاہور سمیت بڑے شہروں میں ڈینگی سے نمٹنے کے لیے مربوط پروگرام پر عملدرآمد کیا جارہا ہے، ڈینگی کیخلاف جنگ اسکے خاتمے تک جاری رہے گی۔