کراچی (جیوڈیسک) بلاول ہاوس کے ترجمان اعجاز درانی نے عید الفطر کے فورا بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں ریکارڈ اضافے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایک جانب نئی پاور پالیسی کے تحت صنعتی اور تجارتی صارفین کے بلوں میں ریکارڈ اضافہ کر کے کاروباری مستقبل مخدوش کردیا گیا ہے تودوسری جانب گھریلو زندگی بھی بری طرح مفلوج ہو گئی ہے۔
اعجاز درانی نے کہا کہ اتوار کی چھٹی کے روزبھی کراچی اور اندرون سندھ میں بارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت میں عوام ہوشربا مہنگائی، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹیکس در ٹیکس کی وارداتوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔