ساہیوال (جیوڈیسک) دریائے راوی میں نچلے درجے کے سیلاب کے پیش نظر ساہی وال میں دریا کنارے آباد لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی۔ دریائے راوی میں پانی کا بہاو 66 ہزار سے بڑھ کر 73 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔ پانی کناروں سے باہر آنے کے باعث کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔
دریا نے تیزی سے کٹاو بھی شروع کر دیا ہے۔کمشنر ساہی وال شیر عالم محسود کی ہدایت پر کوڑے شاہ اورمیرن شاہ سے ملحقہ آبادیوں میں فوری طور پر ریلیف کیمپ قائم کر دئیے ہیں۔