کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ رینجرز نے گینگ وار کے اہم رکن کو حراست میں لے کر دستی بم برآمد کرلئے۔ ادھر پولیس نے ٹارگٹ کلر سمیت چار ملزم گرفتار کر لئے۔ کراچی لی مارکیٹ محمود شاہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد شاہد جاں بحق ہوگیا۔ بفر زون میں فائرنگ سے ایک شخص دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
برتن گلی میں فائرنگ سے پچیس سالہ فرحت اور سائٹ میں بھی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوئی۔ مسان روڈ پر فائرنگ ایک شخص زخمی ہوا۔ رینجرز نے ماڑی پور میں کارروائی کرکے مبینہ ٹارگٹ کلر آصف نیازی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے دو دستی بم اور دو کلاشنکوف بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے مبینہ ٹان سے ٹارگٹ کلر سمیت تین ملزمان جبکہ ملیر سٹی سے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث مفرور ملزم حامد کو گرفتار کر لیا۔