کوئٹہ (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے شہید ڈی آئی جی فیاض سنبل کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔سینیٹر چوہدری شجاعت حسین پولیس لائن کوئٹہ میں ڈی آئی جی فیاض سنبل کی رہائش گاہ پر گئے۔
فیاض سنبل مسلم لیگ ق کے سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد رمضان کے بہنوئی تھے چوہدری شجاعت نے شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر گفت گو کرتے ہوئے شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پوری قوم غمزدہ خاندان کے دکھ میں شریک ہے۔