ایک ماہ کے دوران چاولوں کی مجموعی برآمد میں اضافہ

Rice

Rice

کراچی (جیوڈیسک) کراچی نئے مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران چاولوں کی مجموعی برآمد بڑھ گئی،تاہم باسمتی چاول کی ایکسپورٹ میں ستائیس فیصد کمی ہوئی۔ رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے مہینے میں ایک لاکھ اٹھاسی ہزار ٹن چاول برآمد کیا گیا۔

جس سے گیارہ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔نان باسمتی چاولوں کی برآمد چالیس فیصد اضافے سے ایک لاکھ تینتالیس ہزار ٹن رہی تاہم اس دوران صرف پینتالیس ہزار ٹن باسمتی چاول برآمد کیا گیا۔