ورکنگ جرنلسٹس چکوال کا ایک ہنگامی اجلاس لوکل اخبار کے دفتر میں منعقد ہوا
Posted on August 19, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
چکوال: ورکنگ جرنلسٹس چکوال کا ایک ہنگامی اجلاس لوکل اخبار کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں لوکل اخبارات اور الیکٹرونک میڈیا سے منسلک صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس میں سیاستدانوں اور ضلعی افسران کی طرف سے پریس کانفرنس اور پریس بریفنگ میں ورکنگ جرنلسٹس کو نظر انداز کرنے پر تفصیلی غور و غوض کے بعد متفقہ طور پر قرار دار منظور کی گئی ہے۔
کہ مقامی سیاستدانوں اور ضلعی افسران نے اگر پریس بریفنگ و دیگر پروگراموں میں یک طرفہ ٹریفک چلانے کا سلسلہ بند نہ کیا تو اس کے خلاف بھرپور احتجاج اور مذاحمت کی جائے گی اور یک طرفہ ٹریفک چلانے والے سیاست دانوںاور ضلعی افسران کی پریس کوریج کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے گا اور ضلعی افسران کی جانب داری سے متعلق حکام بالا سے رابطہ کیا جائے گا۔
منظور کی جانے والی قرار دار میں طے کیا گیا کہ اگر مقامی سیاست دان اور ضلعی افسران مخصوص صحافتی ٹولے کے ہاتھوں یرغمال بنے رہے توان کے خلاف ورکنگ جرنلسٹس احتجاج کے لیے سڑکوں پر آنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔