عوامی ویلفیئر ایسوسی ایشن سنجھورو(AWAS) کی جانب سے غریب اور نادار 10 جوڑوں کی اجتماعی شادی

تفصیلات کے مطابق مقامی NGO عوامی ویلفیئر ایسوسی ایشن سنجھورو کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں 10 غریب اور نادار جوڑوں کی اجتماعی شادی کرائی گئی۔عوامی ویلفیئر ایسوسی ایشن سنجھورو کی جانب سے ان تمام جوڑوں کے نکاح، جہیز اور کھانے کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور عوامی ویلفیئر ایسوسی ایشن سنجھورو کے اس عمل کو سراہا شرکاء نے امید ظاہر کی کہ عوامی ویلفیئر ایسوسی ایشن سنجھورو مستقبل میں بھی انسانیت کے فلاح کے لئے اسی طرح کام کرتی رہے گی اور عوام بھی اسی طرح NGO کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

عوامی ویلفیئر ایسوسی ایشن سنجھورو کے صدر احمد علی نے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں بہت سے غریب والدین ایسے ہیں جو جہیز نہ ہونے کی وجہ سے اپنی بیٹیوں کی شادی نہیں کر پاتے اور ان کی بیٹیاں مجبوری کی وجہ سے گھروں میں ہی اپنے بڑھاپے پر پہنچ جاتی ہیں ۔ہمیں جہیز جیسی حقیر رسم کی لعنت کو معاشرے سے ختم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہر بچی کو اپنے ازدواجی حقوق مل سکیں۔

ہمارہ مذہب بھی ہمیں یہی تعلیم دیتا ہے اور فضول خرچی سے منع کرتا ہے۔ دنیا میں عورتوں کی تعداد 55% ہے اور دوسرے مہنگائی کے اس دور میں جہیز جیسی لعنت کی رسم معاشرے میں مسلط کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے غریب ماں باپ اپنی بیٹیوں کو سہاگ کا جوڑا پہنا دیکھنے کی خواہش اپنے ساتھ ہی دنیا سے لے کر چلے جاتے ہیں اس لئے ہم سب کو اس بارے میں سوچنا ہو گا اور اس جہیز کی لعنت کے سدِ باب کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔