پیپلزپارٹی نے مجرموں کی سرپرستی کر کے لیاری کو یرغمال بنا دیا
Posted on August 19, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
میرپور خاص : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اس لئے چھوڑی کہ اس نے جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کر کے لیاری کے عوام کو یرغمال بنادیا ہے، سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کیلئے مشاورت کا ڈرامہ رچا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص کے حلقے پی ایس 64 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
نبیل گبول نے کہا کہ سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کرانا نہیں چاہتی اس لئے مشاورت کر رہی ہے، پیسے لینے میں مشاورت نہیں کرتی، زمینوں پر قبضے کرنے ہوں تو مشاورت نہیں ہے، رشوت میں مشاورت نہیں کی۔ آنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس لئے چھوڑی کہ اس نے جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرتے ہوئے لیاری کے عوام کو یرغمال بنادیا ہے۔