بھارتی دھمکیاں حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہیں، آل پاکستان مسلم لیگ
Posted on August 19, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور بھارتی فوجی سربراہ بکرم سنگھ کے ساتھ بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت اور دھمکیوں پر قوم کا خون کھول رہا ہے مگر حکمران بھارت کے ساتھ وابستہ اپنے ذاتی و کاروباری مفادات کے تحفظ کیلئے سرحدوں پر حملے کرنے، برباد کرنے کی دھمکیاں دینے، پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی سازش کرنے اور اضافی پانی چھوڑ کر سیلابی ریلے میں پاکستان کو غرقاب کرنے کی سازش کے ساتھ پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دیکر اسے عدم استحکام سے دوچار کرنے والے بھارت سے ہاتھ ملانے، اسے لگانے اور اس کے سامنے سرجھکانے میں لگے ہوئے ہیں۔
جو تشویشناک ہی نہیں بلکہ شرم انگیز بھی ہے ۔طاہر حسین نے مزید کہا کہ مشرف کے دور میں کسی کو بھی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں تھی کیونکہ دنیا جانتی تھی کہ مشرف منافقت و مفادات سے پاک، جرأتمند اور محب وطن سربراہ ہیں اور پاکستان کی سلامتی و تحفظ کی خاطر سب کچھ لٹانے کا عزم و حوصلہ رکھنے کے ساتھ ملکی استحکام و تحفظ کیلئے جان لینا اور جان دینا بھی جانتے ہیں اسلئے آج جب دشمن ہمیں میلی آنکھ سے دیکھ رہے ہیں اور حکمران ان کی آنکھیں نکالنے کی بجائے انہیں گلے لگارہے ہیںتو قوم کو یہ بات جان لینی چاہئے کہ پاکستان و عوام کے محفوظ مستقبل کیلئے مفاد پرست استحصالی ٹولے سے نجات اور مشرف کو پھر سے اقتدار میں لانانا گزیر ہو چکا ہے۔