کراچی (جیوڈیسک) روپے کی تنزلی کا سلسلہ برقرار ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک سو تین روپے کی سطح عبور کر گیا۔ انٹر بینک فاریکس مارکیٹ میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں مزید 23 پیسے مہنگا ہو گیا۔
فاریکس مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی روپے کے ساتھ شرح تبادلہ ایک سو تین روپے پندرہ پیسے ریکارڈ کی گئی جو انٹر بینک فاریکس مارکیٹ میں ڈالر کی بلند ترین شرح تبادلہ ہے۔