کراچی (جیوڈیسک) سولہ روز میں اسٹیٹ بنک کی جانب سے پانچواں اوپن مارکیٹ آپریشن کیا گیا، بنکنگ مارکیٹ سے مزید ڈیڑھ سو ارب روپے نکال لئے گئے۔ اسٹیٹ بنک کے مطابق منی مارکیٹ سے سرمایہ چھ روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹریژری بلز فروخت کر کے حاصل کیا گیا۔
فروخت کئے گئے بلز پر شرح سود آٹھ اعشاریہ پانچ، پانچ فیصد سالانہ کی شرح سے ادا کی جائیگی۔ سرمایہ کاروں نے ایک سو ترپن ارب 80 کروڑ روپے کی پیشکشیں فراہم کیں۔ حکومت کی جانب سے قرض لینے کے رجحان میں کمی کے باعث کمرشل بنکوں کے پاس سرمائے کی فراوانی ہے۔