ڈیرہ غازی خان : سابق شوہر دلہن کو دوران رخصتی اٹھا کر لے گیا

Dera Ghazi Khan

Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) میں طلاق کے باوجود سابق شوہر پولیس کے ہمراہ دلہن کو دوران رخصتی کے اٹھا کر لے گیا۔ دلہا نے باراتیوں سمیت پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ڈیرہ غازی خان سمینہ چوک کی رہائشی روبی کی شادی صابر حسین سے ہو رہی تھی۔

پولیس نے اس وقت دھاوا بول دیا جب نکاح کے بعد رخصتی کی رسم ادا کی جا رہی تھی۔ دلہن کی والدہ خالدہ نے ذرائع کو بتایا کہ اس کی بیٹی کی رخصتی ہو رہی تھی کہ پولیس دلہن کو زبردستی اٹھا کر لے گئی۔