چوہدری غضنفر جمشید نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل الیکشن کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی کا میابی ن لیگ کا مقدر بنے گی
Posted on August 19, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
ملکہ (عمر فاروق اعوان سے ) پلاہوڑی کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت کویت میں مقیم مسلم لیگ کے رہنما چوہدری غضنفر جمشید نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل الیکشن کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی کا میابی ن لیگ کا مقدر بنے گی۔
چوہدری عابد رضا عوامی درد رکھنے و الے سیاستدان ہیں اور عوام سے ان کا پیار ہی ان کی کا میابی کا زینہ ہے ۔ہم چوہدری عابد رضا کی قیادت میں مسلم لیگ ن کو ضلع گجرات کا گڑھ بنانے میں مصروف عمل ہیں۔
اور انشا اللہ بلدیاتی الیکشن میں بھی ہم بھرپور طریقہ سے کمپین چلا کر کا میابی اپنے کریں گے۔ اور میری ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ سے پرزور اپیل ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں نئی حلقہ بندیوں میں پلاہوڑی گائوں کو یونین کو نسل ملکہ میں شامل کرایا جائے۔