پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق 18 اگست کو منگووال کے رورل ڈسپنسری بی ایچ یو اور میٹرنٹی ہسپتال کھلے رہے

منگووال : پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق 18 اگست بروز اتوار کو منگووال کے رورل ڈسپنسری بی ایچ یو اور میٹرنٹی ہسپتال کھلے رہے اور ڈاکٹر محمد ایوب زاہد ڈاکٹر قمر زمان گورائیہ اور انچارج بی ایچ یو عبدالشکور نے اس موقع پر عوام الناس میں آگاہی کیلئے واک اور سیمینار کا اہتمام کیا۔

عوام الناس میں ڈینگی کے خلاف آگاہی کے لئے صبح 9 بجے سیمینار شروع ہوا۔ جس کی صدارت SMO ڈاکٹر محمد ایوب زاہد نے کی ڈاکٹر محمد ایوب زاہد نے واضع کیا کہ انسداد ڈینگی کے لئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نہایت پر عزم ہیں اور اس مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی قابل برداشت نہیںہوگی۔

سیمینار میں علاقہ بھر سے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء کو ڈینگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی اور اس سے بچائو کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے بعد تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ایس ایم او ڈاکٹر محمد ایوب زاہد کی ہدایت پر گھر گھر جا کر عوام کو ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر بتائیں۔

بتایا کہ ایسے گڑھے ختم کیے جائیںجہاں پانی کھڑا ہوکر ڈینگی مچھر کی افزائش کا موجب بن سکتا ہے صفائی کا نظام بہتر بنانے کے ساتھ سڑکوں، گلیوں، محلوں میں موجود کھلے مقامات سے پانی کا نکاس یقینی بنایا جائے۔