پنجاب حکومت کو غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروانے سے روکنے کیلئے ازخود نوٹس لیں، میاںمحمد آصف

لاہور : سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت وتجارت میاں محمد آصف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان پنجاب حکو مت کو غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروانے سے روکنے کیلئے ازخود نوٹس لیں اور پنجاب کی عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جا ئے (ن) لیگ نے پنجاب میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ کر کے ضیاء الحق کے مشن کی تکمیل اور جمہو ریت کی نفی ہے۔

تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو حکمرانوں کے اس غیر جمہوری اقدام کیخلاف احتجاج کر نا ہو گا موجودہ حکمران ہر محاذ پر مکمل ناکام ہو چکے ہیں دہشت گردی اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت تمام مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ سے غر یب آدمی خود کشیاں کر نے پر مجبور ہیں۔

وہ اتوار کے روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ میاں محمد آصف نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے (ن) لیگ کی قیادت نے جلاوطنی سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا اور آج بھی غیر جمہو ری کاموں میں مصروف ہیں اور پنجاب میں غیر جما عتی بنیادوں پر بلد یاتی کروانے کا حکو متی فیصلہ پنجاب کے 10 کروڑ عوام کے حقوق اور جمہو ریت کی مکمل نفی ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو چاہیے کہ وہ اسکا نوٹس لیں اور پنجاب حکو مت کو غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروانے سے روک کر پنجاب کی عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جا ئے اور سیاسی جماعتوں کو بھی متحد ہو کر حکو متی فیصلہ کیخلاف احتجاج کرنا ہو گا۔