اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نیاعلان کیا ہے کہ تمام 42 حلقوں میں ضمنی انتخابات 22 اگست کو ہی ہوں گے۔ حساس اور حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کی جائے گی۔ وزارت دفاع کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل خان میں الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن کے اعلی سطح کے اجلاس میں سیکریٹری دفاع آصف یاسین ملک نے الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
درخواست کی کہ 22 اگست کو ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گرد حملے کی اطلاع ہے۔ اس لئے این اے 25 میں الیکشن ملتوی کر دیا جائے۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور جھل مگسی سمیت کسی حلقے میں الیکشن ملتوی نہیں ہوں گے۔ سیکرٹری دفاع کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل خان میں الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔
جبکہ جھل مگسی میں بھی صرف چار پولنگ سٹیشنوں کے علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ حساس پولنگ اسٹیشنوں کے باہر جبکہ 1840 حساس ترین پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینات ہو گی۔ فوجی افسروں کو بھی مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔
اشتیاق احمد خان نے بتایا کہ چیف سیکرٹری سندھ نے صوبے کے تمام پولنگ سٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کی درخواست کی ہے تمام پولنگ سٹیشنز پر 20 اگست کی شام سے 22 اگست کی رات تک فوجی اہلکار تعینات ہوں گے۔