نیو دہلی (جیوڈیسک) بھارت گیڈر بھبھکیوں سے باز نہ آیا، لوک سبھا میں کنٹرول لائن واقعے پر پالیسی بیان دیتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نے دھمکی دی ہے کہ بھارت کے صبر کو نہ آزمایا جائے۔ بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کنٹرول لائن پر جاری کشیدگی پر لوک سبھا میں پالیسی بیان دیا۔
پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کنٹرول لائن واقعے میں پاک فوج ملوث ہے۔ ایسے واقعات سے دوطرفہ تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کنٹرول لائن واقعات پر چشم پوشی نہیں کی جائے گی۔ آبدوز حادثے میں اٹھارہ نیوی اہلکاروں کی ہلاکت پر اے کے انتھونی کا کہنا تھا کہ بورڈ آف انکوائری کی رپورٹ آنے تک کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔