قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے سابق ڈکیٹر حسنی مبارک کی آئندہ دودنوں میں رہائی کا امکان ہے۔ مصر میں صدر حسنی مبارک کے وکلا کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن کی طرف سے ان کے موکل کو بے گناہ قرار دینے کے بعد آئندہ 48 گھنٹوں میں رہائی کا امکان ہے۔
بدعنوانی کے ایک مقدمے میں عدالت کی طرف سے حسنی مبارک کی رہائی کے احکامات کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے وکیل نے کہا کہ قانونی طور پر ان کے موکل کو ایک اور کرپشن کیس میں تحویل میں رکھا جا سکتا ہے جس کا فیصلہ اِسی ہفتے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مصر کے عدالتی نظام کے مطابق مقدمے میں 48 گھنٹوں سے زیادہ وقت نہیں لگے گا۔