اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں حج کوٹہ کیس کی سماعت چھبیس اگست تک ملتوی کر دی گئی۔ وزارت مذہبی امور نے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ جسٹس گلزار اور جسٹس اطہر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے حج کوٹہ کیس کی سماعت کی۔ وزارت مذہبی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر فرید اسلام کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔
کہ عدالتی حکم کے مطابق حج پالیسی 2013 کے تحت حج کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انیس نئی کمپنیوں سمیت سات سو چونتیس کمپنیوں کو حج کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوٹہ حاصل کرنے والی تمام کمپنیوں کی فہرست وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔