نوشہر و فیروز (جیوڈیسک) نوشہر و فیروز میں قبائلی دشمنی پر گزشتہ رات مخالف گروپ کے مسلح افراد نے ایک گاوں پر دھاوا بول کر دوسگے بھائیوں کوقتل کر دیا۔ حملہ آور ایک بچی اور 2 خواتین کو اغوا کرکے بھی لے گئے، مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ پولیس کچھ نہیں کر رہی۔
نوشہروفیروز میں وگن اور زرداری قبائل کے درمیان ایک سال سے دشمنی چلی آرہی ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات 40 سے زائد افراد نے گاوں مقبول وگن پر حملہ کرکے دو سگے بھائیوں غلام مرتضی وگن اور گلزرین وگن کو قتل کر دیا۔ ملزمان مقتول مرتضی کی بیوی شازیہ، سات سالہ بچی نایاب اور والدہ کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔
گاوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں شدید و خوف ہراس پایا جاتا ہے، دونوں قبائل کے لوگ اسلحہ جمع کررہے ہیں، جس کے باعث بڑے پیمانے پر خون خرابے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ پولیس قاتلوں کی گرفتاری اور مغوی خواتین کی بازیابی کیلئے کچھ نہیں کر رہی۔