ماڈلنگ پر بنی پاکستانی فلم رفینہ اب پاکستانی سنیما گھروں میں جلوہ گر ہوگی

Rafina

Rafina

پاکستان میں نئی فلموں کی بہار آگئی ہے۔ ماڈلنگ کی دنیا پر بننے والی فلم رفینہ اب پاکستانی سنیما گھروں میں جلوہ گر ہوگی۔ لائٹس کیمرہ ایکشن فیشن کی دنیا کی چکا چوند سب کی آنکھوں کو خیرہ کردیتی ہے ۔ پاکستان کے چھوٹے شہر میں رہنے والی لڑکی رفینہ کے بڑے بڑے خواب ہیں۔ جو سپر ماڈل بننا چاہتی ہے۔ اپنی سیدھی سادھی زندگی سے نکل کر وہ اپنی خوابوں کی زندگی جینے کیلئے کراچی جیسے روشنیوں کے شہر میں آئی۔ جہاں اسے کچھ مشکلیں اور کچھ آسانیاں ملیں۔

شہرتوں کے آسمان پر جاتے ہوئے اچھے دوست اور بری صحبتیں بھی حاصل رہیں۔ سنڈریلا کی طرح غریب سے امیر بننا اچھا لگا مگر شہرت کے ساتھ اسے کچھ نقصان بھگتنے پڑے۔ ایسی ہی عروج و زوال پر بنی فلم رفینہ نے دنیا بھر میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد یہ فلم پاکستان میں بھی ریلیز ہونے والی ہے۔