لاہور (جیوڈیسک) لالی وڈ کے پروڈیوسر غفور بٹ کا کہنا ہے کہ سینئر اداکار جاوید شیخ ویسے تو انڈسٹری کے ٹھیکدار بنتے ہیں لیکن فلمی صنعت کے لئے عملی طور پر کچھ بھی کرنے کو تیار نہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غفور بٹ کا کہنا تھا کہ جاوید شیخ نے ان کی نئی فلم، دی سسٹم، کے چھ سین عکس بند کرانے کے لئے دس لاکھ روپے مانگے جو کسی طور پر بھی جائز نہیں۔ پروڈیوسر غفور بٹ کا کہنا تھا کہ جاوید شیخ جیسے سینئر فنکاروں پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ان کے رویے سے مایوسی ہوئی۔