امریکی صدر باراک اوباما تعطیلات کے دوران اپنے دوستوں کے ہم راہ گالف سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ امریکی صدر نے تعطیلات کے آخری دن وائن یارڈ گالف کلب میں کئی گھنٹے گالف کھیل کر گزارے۔
وائٹ ہاس کے ترجمان کے مطابق عالمی بینک کے صدر جم کم، اور واشنگٹن کے اٹارنی ایونو چون نے چھٹیوں کے آخری روز گولف کھیل پر اوباما کے ہمراہ تھے۔ امریکی صدر نے اہلخانہ کے ہمراہ چھٹیاں میسا چیوسٹس کے شہر مارتھاز وائن یارڈ میں گزاریں۔