لندن: ایڈورڈ اسنوڈین سے تعلق کے الزام میں برازیلین شہری گرفتار

London

London

برطانیہ نے امریکی صغیہ راز افشا کرنے والے سابق سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ اسنوڈین سے تعلق کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق اٹھائیس سالہ برازیلین شہری ڈیوڈ میرانڈا برطانوی اخبار کے لئے کام کرنے والے صحافی کا قریبی ساتھی ہے۔ جس نے ایڈورڈ اسنوڈین کا انٹرویو کیا تھا۔

ڈیوڈ کو ہیتھرو ایئرپورٹ سے اسوقت گرفتار کیا گیا جب وہ برازیل جانے کے لئے طیارے میں سوار ہورہا تھا۔ برطانوی پولیس نے ڈیوڈ سے نو گھنٹوں سے زائد تفتیش کے بعد رہا کر دیا تاہم برازیل نے اپنے شہری کی گرفتاری پر برطانیہ سے شدید احتجاج کیا ہے۔