سکندر کا معاملہ اِتنا سادہ نہیں، اس کے کچھ ہینڈ لرز بھی ہیں، چودھری نثار

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیرِ داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے سکندر کا معاملہ اتنا سادہ نہیں، اس کے کچھ ہینڈلر بھی ہیں، واقعے کے تانے بانے ابوظہبی تک جاتے ہیں، واقعے میں ملوث مزید تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن میں کنٹرول لائن سے پکڑا جانے والا ایک پولیس اہل کار بھی شامل ہے،واقعے میں بیں الاقوامی عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ موجودہ صورتحال پر سیاست کرنا گناہ عظیم ہے، خیبرپختونخوا اور کراچی میں سنجیدہ واقعات ہوئے لیکن کچھ نہیں بولا۔

انہوں نے بتایا کہ میری طرف سے واضح ہدایت تھی کہ سکندر کو زندہ پکڑا جائے، وقت بڑھتا گیا، ذرائع بھی بڑھ گیا اور عوام بھی بڑی تعداد میں پہنچ گئے، میں نے کہا تھاکہ اسٹن گن منگاو اور استعمال کرو، اسلام آباد پولیس کے پاس اسٹن گن ہے ہی نہیں، جب گن آئی تو پتہ چلا اسے چلانے والا ماہر کوئی نہیں، یہ کہنا کہ سکندر نے پوریا سلام آباد کو یرغمال بنایا ہوا تھا غلط ہے، سکندر کسی کیلئے خطرہ نہیں تھا، وہ تو حصار میں تھا، ملزم سکندر حکومت کو غلیظ گالیاں دے رہا تھا اور وہ لائیوچینل پر چل رہا تھا۔

چودھری نثار نے بتایا کہ اسلام آباد واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ایک پولیس اہلکار کو لائن آف کنٹرول سے گرفتار کیا گیا، دوسرے شخص کو حافظ آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، اس کی بیگم کی ٹیلیفون کالز کے ریکارڈ سے ثابت ہوا وہ مسلسل کسی سے رابطے میں تھے، اسلام آباد واقعہ اتنا آسان اور سادہ نہیں، اِس واقعے میں کچھ لوگ ملوث ہیں، واقعے میں بیں الاقوامی عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں،اِس کے تانے بانے ابوظہبی تک جاتے ہیں۔

واقعے کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ایوان میں قومی سلامتی پالیسی پیش کریں گے اور سیکیورٹی معاملات پر عوام کو اعتماد میں لیا جائے گا۔