ن لیگ کے ریاض شیرازی کے چیف پولنگ ایجنٹ کی گرفتاری، ٹھٹھہ میں دھرنے

Thatta

Thatta

ٹھٹھہ (جیوڈیسک) ٹھٹھہ میں مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے امیدوار ریاض شاہ شیرازی کے چیف پولنگ ایجنٹ کی گرفتاری کے خلاف شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر دھرنے جاری ہیں۔ این اے 237 سے مسلم لیگ ن کے امید وار ریاض شاہ شیرازی کے چیف پولنگ ایجنٹ محمد حنیف میمن کو سی آئی اے پولیس نے ڈرائیور اور دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

گرفتاری کے خلاف ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر صبح سے دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہ نما اسماعیل راہو، ڈاکٹر بدر چنا اور شاہ محمد شاہ بھی شریک ہیں۔ شیرازی برادری نے کہا کہ اگر حنیف میمن کو رہا نہیں کیا گیا تو کراچی سے اندرون ملک جانے والے ر یلوے ٹریک اور سپر ہائی وے کو بھی دھرنا دے کر بند کر دیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ آغا شاہ نواز بابر اور ایس ایس پی حسیب افضل بیگ کے دھرنے کے شرکا سے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔