اسلام آباد واقعہ، پسرور سے دو افراد گرفتار

Islamabad Event

Islamabad Event

پسرور (جیوڈیسک) اسلام آباد واقعے کے مرکزی ملزم سکندر کو اسلحہ فراہم کرنے کے الزام میں دو افراد کو پسرور سے گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام آباد پولیس اور سیالکو ٹ کی تحصیل پسرور میں مقامی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چوک غلہ منڈی میں ایک اسلحہ ڈیلر کی دکان پر چھاپا مار اور دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ان دو افراد میں اختر نامی شخص بھی شامل ہے، ان افراد نے اسلام آباد واقعے کے ملزم سکندر کو اسلحہ فراہم کیا تھا۔