قصور : ڈاکووں نے خاتون سمیت 2 افراد کو پارک میں یرغمال بنا لیا

Kasur

Kasur

قصور (جیوڈیسک) قصور کے علاقہ گلبرگ کالونی میں ڈاکووں نے مزاحمت پر ایک شخص کو زخمی کردیا اور سواریوں سے بھرا ایک رکشہ لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گلبرگ کالونی کے علاقے میں ڈاکو ایک گھر میں گھس گئے اور مزاحمت پر ایک شخص کو زخمی کرکے فرار ہو گئے۔

جس پر شہریوں نے ان کا پیچھا کیا تو وہ سواریوں سے بھرے ایک رکشے کو روک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر ڈاکووں کا پیچھا کیا تو ڈاکو ایک پارک میں گھس گئے اور رکشے میں یرغمال بنائے ہوئے ایک مرد اورعورت کے ہاتھ پاوں باندھ کرانھیں چھوڑ دیا۔ پولیس علاقہ گھیرے میں لے کر ڈاکووں کی تلاش کر رہی ہے۔