کراچی : رات سے اب تک فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رات گئے سے لیکر اب تک فائرنگ کے مختلف واقعات میں 9 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 2 ڈا کو بھی شامل ہیں ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہ فیصل ٹاون کے علاقے عظیم پورہ میں 6 ڈاکو ایک گھر میں داخل ہو گئے۔ گھر میں موجود لوگوں نے فائرنگ کر کے 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیا۔ 3 ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

کورنگی ٹاون میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق شخص کا نام عظمت بتایا جا تا ہے۔ مارٹن کوارٹر کے قریب اندھی گولی کا نشانہ بننے سے فیصل قادری نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ادھر ملیر سے موصولہ اطلاع کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے ندی سے 3 افراد کی ہاتھ بندھی لاشیں برآمد کی ہیں، جنھیں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔