اضلاع کی خبریں 20.08.2013

متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں:رفاقت حسین
گوجرانوالہ(جی پی آئی)متاثرین سیلاب کی بحالی ہر ممکن مالی و طبی امداد کیلئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے راہنما ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری رفاقت حسین گجر ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے لاکھوں افراد کھلے آسمان تلے آگئے ہیں متاثرین کی بحالی کیلئے مسلم لیگ ن کے قائدین جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت پنجاب اور میاں شہباز شریف کا بھرپور ساتھ دیاجائے گا:رانا مجاہد ندیم
گوجرانوالہ(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)جنرل سیکرٹری پی پی 98وسیکرٹری انفارمیشن سٹی کلچرونگ رانا مجاہد ندیم نے کہا ہے متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت پنجاب اور میاں شہباز شریف کا بھرپور ساتھ دیاجائے گا۔وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی متاثرین کے لئے دن رات کاوشیں قابل تحسین ہیں’ اپنا سکھ چین چھوڑکر صوبے کے متاثرہ عوام کے دکھ درد بانٹنے کی کوششیں خدمت کی اعلی ترین مثال ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا منشور ہی عوامی خدمت ہے اور عوام کو کسی مصیبت پریشانی میں چھوڑ کر خود اقتدار کے مزے لینا ہمارے لیڈرو ں کے شایان شان نہیں’ میاں برادران اپنا تن من دھن سب کچھ ملک و قوم کیلئے قربان کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی عوامی خدمات کی بدولت ضمنی انتخابات او ر پھر بلدیاتی الیکشن میں ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کو عوام کی بھرپور ہمدردیاں حاصل رہیں گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب سیکرٹریٹ ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب نے مثبت اقدامات اٹھائے ہیں،عبدالکریم اعوان
لاہور(جی پی آئی)پنجاب سول سیکرٹریٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس رانا نثار احمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی کاروائی کے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب سول سیکرٹریٹ ایسوسی ایشن کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری غلام غوث اور پریس سیکرٹری عبدالکریم اعوان نے بتایا کہ پنجاب سول سیکرٹریٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب بھر کے تقریبا 1 لاکھ سکیل 1 تا15 تک کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔اس فیصلے سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جس پر ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران نے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب جاوید اسلم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب مرزا عامر سہیل نے پنجاب سول سیکرٹریٹ ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لئے مثبت انداز میں اقدامات اٹھائے ہیں ،ایسوسی ایشن ان کی کاوشوں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہے۔سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کی لیو انکیشمنٹ،پری میچور انکریمنٹ ،درجہ چہارم کے ملازمین لئے اوور ٹائم سکیل،کینٹین کی توسیع، نئی بسوں کی اجراء اورموٹر سائیکلوں کے سٹینڈ کے شیڈ کی تعمیر جیسے اقدامات اٹھائے گئے ،جن پر عنقریب اسی مثبت انداز میں عملدرآمد ہونے والا ہے ۔مزید برآں صوبائی محتسب اعلی پنجاب کے فیصلہ سکیلوں کی اپ گریڈیشن کے عملدرآمد کے لئے تحریری طور پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کو درخواست دینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ صوبائی محتسب اعلی کے فیصلہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔اجلاس میں سینئر نائب صدر راجہ سہیل،نائب صدر دوئم بختیار احمد، جنرل سیکرٹری محمد خالد یوسف، زین خاں ،محمد یونس، محمد صدیق تنولی، عظیم اعوان، محمد ہارون، محمد نعیم عصمت، چوہدری شاہد محمود اور عبدالغفار وائیں بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان ریلو ے پریم یونین کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس حافظ سلمان بٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا
لاہور( جی پی آئی)پاکستان ریلو ے پریم یونین کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس صدر پاکستان ریلوے پریم یونین حافظ سلمان بٹ کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں چودھری محمود الاحد،شیخ محمد انور، خیر محمد تونیو،تبریز عباسی، رمضان باوا، ملک جمیل، طارق نیاز، عبیداللہ قریشی، واسع خان، ظہور شاہ، ایوب مغل، منظور ڈوگر، مجید، ظفر اقبال، رانا شریف ،پیر بخش بلوچ، حاجی عزیزکے علاوہ ملک بھر سے تمام ڈویژن، کوئٹہ، کراچی، سکھر، ملتان، راولپنڈی، لاہور کے ذمہ داران نے شرکت کی ،حافظ سلمان بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے پریم یونین ہی ریلوے مزدوروں کی نمائندہ جماعت ہے۔ اور ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ اجلاس سے چودھری محمودالاحد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے مسائل حل کرنے اور انہیں منظم اور مضبوط کرنے کیلئے صدر پریم یونین حافظ سلمان بٹ 23اگست سے ملک گیر دورے کریں گے۔ تاکہ مزدور وں کو انکے حقوق کی جنگ کیلئے تیار کر سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ، صنعتی شعبہ کو نئے بحران میں مبتلانہ کیا جائے، سید بلال شیرازی
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدرسید بلال مصطفی شیرازی نے سوئی گیس کے نرخوں میں 30سے 100فیصد اضافہ کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ کو نئے بحران سے دوچار نہ کیا جائے۔صنعتی شعبہ کو تاجر دوست ہونے کی شہرت رکھنے والی موجودہ حکومت سے بڑی توقعات وابستہ تھیں مگر وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مایوسی بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوںکے بعد گیس کے نرخوں میں اضافہ سے پیداواری لاگت بڑھ جائے گی اور چھوٹی صنعتوں کے لیے اپنا وجود برقرار رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔سید بلال شیرازی نے کہا کہ عوام اور صنتعکار بجٹ میں لگائے گئے ٹیکسز میں اضافہ کی پریشانی سے ابھی باہر نہیں نکل سکے تھے کہ بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی پریشانی نے انہیں گھیر لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے نئے طوفان کو جنم دے گا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت تاجر دوست ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے صنعتی شعبہ کیلئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کو فوری طور پر واپس لے تاکہ صنعت اپنے پائوں پر کھڑی ہوسکے اور حکومت کے ریونیو میں اضافہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب میں مسلم لیگ ن نے نااہل لوگوں کو وزارتوں کے قلمدان سونپ دیئے ہیں :قاضی احمد سعید
لاہور(جی پی آئی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن نے نااہل لوگوں کو وزارتوں کے قلمدان سونپ دیئے ہیں جن کے پاس ہائوس میں بولنے کے لئے کچھ نہیں ہوتا جس کا ایک ثبوت وزیر مواصلات و تعمیرات ہیں جو کہ ہائوس میں صحیح جواب دینے سے قاصر رہے، یہی حال دیگر وزراء کا بھی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران غلط جوابات جمع کروانے پر اراکین اسمبلی نے شدید احتجاج کیا لیکن سپیکر پنجاب اسمبلی ان وزراء کی غلطیوں پر پردہ ڈال دیتے ہیں اگر یہی حال رہاتو ایسے نا اہل وزراء محکموں کا ستیاناس کر دیں گے، انہوں نے کہا ملک کو اس وقت مخلص، دیانتدار اور اہل لوگوں کی ضرورت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں معاون ثابت ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ینگ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام بحریہ ٹاون میں تقریب کا انعقاد کیا گیا
لاہور (جی پی آئی) ینگ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام بحریہ ٹاون میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما فضہ ذیشان نے شر کت کی تقر یب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قائد تحریک عمران خان نے پی ٹی آئی کو خاندانی جما عت نہیں بلکہ عوامی جماعت بناکر ثابت کر دیا ہے کہ وہ اقتدار نہیں حقیقی معنوں میں تبدیلی چا ہتے ہیں اسی لئے پارٹی کی کمان عام عوام کے ہاتھ میں دی ہے اور پاکستان تحریک انصا ف ضمنی الیکشن میں کلین سویپ کر یگی انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) نے ہمیشہ اقتدار کے لئے عوام کو استعمال کیا ہے مگر ووٹ کی طاقت سے آگاہ پاکستان تحریک انصاف نے کر کے تبدیلی کا ایک نیا سفر شروع کیا ہے جو سچ پر مبنی ہے اور جس کو کوئی نہیں اب روک سکتا اس مو قعہ پر پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے رہنمائوں ،قاسم بٹ ،الیاس گجر،مبشرخان،سرفراز فلکی،سمیت دیگر نے تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر تے ہوئے الیکشن میں بھر پو ر کامیا ب کر وانے کی یقین دہا نی کروائی جبکہ تحریک انصاف کی رہنمافضہ ذیشان نے حلقہ پی پی161میں قائد تحریک عمران خان کی آمد کے حوالے سے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیااور جلسہ میں انتظامات کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی سیکورٹی پالیسی پر حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریگی:عابد حسین صدیقی
لاہور( جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سیکورٹی پالیسی پر حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریگی،پنجاب حکومت غیرجماعتی بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ میثاق جمہوریت کے خلاف ہے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کیساتھ میثاق جمہوریت میں طے کیا تھاکہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے لیکن مسلم لیگ (ن) اس پر عملدرآمد سے گریزاں ہے لیکن عوام ان سے اسکا حساب مانگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے بارے بھی مشاورت کر رہی ہے پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ملزم سکندر کی گرفتاری میں زمردخان نے بہت بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمرانوں کی ناقص پالیسیوںکے باعث7ماہ میںایک ہزار افراد نے خود کشی کی:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی کے باعث مہنگائی کی شرح میں اضافے سے خودکشیوں کارجحان بڑھ گیاہے۔سات ماہ میں ایک ہزار افراد نے موت کو گلے لگایاجبکہ صرف لاہور میں300افراد نے مالی پریشانیوں کے باعث خودکشی کی۔ملک کی 70فیصد آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔عوام کو دووقت کی باعزت روٹی بھی میسر نہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب اور پاکستان کو بدلنے والے اپنی ترجیحات کو قوم کے سامنے واضح نہیں کرسکے۔لوگوں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران اپنے اللے تللے چھوڑ کر ملک و قوم کی خدمت کریں۔انہوں نے کہاکہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے تمام مسائل پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔11مئی کے انتخابات میں چہروں کے سواکچھ بھی نہیں بدلا۔سودی نظام نے ہماری معیشت کو بری طرح جکڑا ہواہے۔اس کے خاتمے سے معاشی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔توانائی بحران مہنگائی میںاضافے کی بڑی وجہ ہے۔انڈسٹری بند ہونے سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے جس سے لوگوں کی قوت خرید ختم ہوکررہ گئی ہے۔توانائی بحران کے خاتمے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ملک میں نئے ڈیم تعمیر کیے جائیں۔یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ کالاباغ ڈیم ملکی معیشت کی بحالی کے لئے ناگزیر ہے۔موجودہ حکومت اس کو بنانے کا اعلان کرے۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے قرضے لے کر عوام کی حالت زار کو بہتر نہیں بتایا جاسکتا۔آئی ایم ایف جو شرائط گزشتہ حکومت سے نہیں منواسکاموجودہ حکومت سے منوالیے ہیں۔ایوان صدر سے لے کر نیچے تک لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔عوام کو اپنے ناجائز کام کروانے کے لئے بھی رشوت دینی پڑتی ہے۔حکمرانوں کی غیر ملکی تابعداری پر مبنی پالیسیوں،بدترین کرپشن اور انتہائی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ملکی سلامتی و بقاء اور آزادی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔گزشتہ 10برسوںمیںڈھائی ارب ڈالرغیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کیے گئے ہیںلیکن افسوس کا مقام ہے کہ کوئی پوچھنے والا نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چاروں صوبوں کی حکومتیں بلاتا خیر بلدیاتی نظام کی قانون سازی مکمل کریں :لیاقت بلوچ
لاہور (جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ چاروں صوبوں کی حکومتیں بلاتا خیر بلدیاتی نظام کی قانون سازی مکمل کریں اور انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے ۔ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں ۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مقامی مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کے لیے بلدیاتی اداروں کو مالی اور انتظامی اختیارات دیں ۔ صوبائی حکومتیں آڈٹ اور مانیٹرنگ نظام کو مضبوط بنائیں ۔ اب یہ ضروری اور ناگزیر ہے کہ مقامی حکومتوں کانظام جلد از جلد بحال کیا جائے تاکہ عام آدمی کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوسکیں۔ کراچی سے واپسی پر لیاقت بلوچ نے ایئر پورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ضمنی انتخابات میں کراچی میں فوج تعیناتی کی خبریں سننے میں آرہی ہیں جبکہ 11 مئی عام انتخابات کے موقع پر کراچی کی تمام جماعتوں کا مطالبہ مسترد کیا گیا اور ایم کیو ایم کو عوامی مینڈیٹ چرانے کی کھلی چھٹی دی گئی ۔ کراچی میں ضمنی انتخابات کی عملاً کوئی حیثیت نہیں ۔ کراچی کے عوام کو آزادانہ ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات دینے کے لیے فوج کی تعیناتی کے ساتھ قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر از سر نو انتخابات کرائے جائیں ۔ ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی سے ثابت ہوگیاہے کہ 11 مئی کو عبوری حکومتوں اور الیکشن کمیشن نے سنگین غلطی کی تھی جس سے کراچی اور حیدر آباد کے عوام انتخابی اور جمہوری حق سے محروم رہے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ بارشیں اور پہاڑوں سے گرمیوں میں بارشوں کا اضافی پانی اور برف پگھلنے کے بعد پانی کی آمد معمول کا کام ہے لیکن دریائے ستلج او ر راوی میں بھارت نے معاہدہ سے زیادہ پانی چھوڑ کر تباہی مچادی ہے عملاً ایل او سی اور سیالکوٹ بارڈر پر فائرنگ کے بعد پاکستان پر بھارت نے پانی کی دہشتگردی کی ہے ۔ تباہی کے مناظر حکومتوں کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بارشوں سے اضافی پانی کی آمد کے بعد دریائوں ، ندی نالوں کی قدرتی گزر گاہوں پر سرکاری اداروں کی غفلت یا آ شیر باد کے ساتھ ناجائز قبضے ہو گئے ہیں جس سے پانی تباہی مچاتا ہے ۔ پانی ذخیرہ کرنے کے لیے نئے ڈیم اور بیراج نہیں بنائے گئے کہ جس سے ضرورت کے مطابق پانی مہیا ہو اور زراعت ، صنعت و تجارت کو سستی بجلی ملے ۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب زدہ علاقوں کی بلاامتیاز مدد کی جائے ۔ متاثرین کی امداد پر لوٹ مار اور ڈاکہ زنی کے دروازے بند کیے جائیں ۔ بارشوں اور سیلابی پانی کے ذخیرہ کے لیے حکومتیں اقدامات کریں ۔ جماعت اسلامی کے رضا کار سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ متاثرین کی بحالی کے لیے بھی لائحہ عمل بنایا جارہاہے ۔ دریں اثنا تحریک انصاف کے رہنما بختیار قصور ی نے لیاقت بلوچ سے ا ن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اپوزیشن کی تمام جماعتوں کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
”وزیراعلیٰ کا گڑھ مہاراجہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ”
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کی پوری انتظامی مشینری متاثرین سیلاب کی دیکھ بھال اور امدادی سرگرمیوں کیلئے سرگرم عمل ہے۔ صوبائی وزراء سمیت سیکرٹریز اور ضلعی انتظامیہ کو ترجیحی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کی سرگرمیوں کیلئے متحرک کر دیا گیا ہے۔ مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی ان کے گھروں میں مکمل واپسی تک امدادی سرگرمیاں زور و شور سے جاری رہیں گی اور سیلاب کے بعد متاثرین اور متاثرہ علاقوں کی فوری بحالی کیلئے جامع پروگرام وضع کیا جائے گا اور فی الفور ایسے اقدامات اٹھائے جائیں گے جس سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب زدگان کو ریلیف مل سکے۔وزیراعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار آج گڑھ مہاراجہ، جھنگ کے دورے کے دوران سیلاب کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے بعد متاثرین سیلاب سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر آبپاشی یاور زمان اور ضلعی انتظامیہ کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے پنجاب حکومت نے خصوصی اقدامات کئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں پر ادویات، خوراک، اشیائے ضروریہ اور منرل واٹر وافر مقدار میں فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے اورمشکل کی اس گھڑی میں حکومت سیلاب زدگان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے کام کو قومی ذمہ داری سمجھ کر ادا کیا جا رہا ہے اور حکومت انہیں مصیبت کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ وزیراعلیٰ نے دریائے چناب میں گڑھ مہاراجہ اور شورکوٹ کے درمیان زیرتعمیر حق باہو پل کی وجہ سے سیلابی پانی میں اضافے کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پل کے دونوں اطراف حفاظتی بندوں کو مزید اونچا کرنے اور مضبوط بنانے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے سلطان باہو پل کے دونوں اطراف حفاظتی بند تعمیر کئے بغیر یہ منصوبہ شروع کیا جس سے سیلاب کی صورت میں گڑھ مہاراجہ کو شدید خطرات لاحق ہو گئے تھے تاہم پنجاب حکومت نے بروقت اقدامات کرکے گڑھ مہاراجہ شہر کو تباہی سے بچا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں دریائے چناب میں سیلابی پانی میں کمی آئے گی اور متاثرین اپنے گھروں میں دوبارہ آباد ہوں گے اور اس دوران بھی متاثرین کی دیکھ بھال کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران یہاں ہمہ وقت موجود رہیں گے۔ وزیراعلیٰ نے پل کے قریب متاثرین سیلاب کیلئے قائم خیمہ بستی کا بھی دورہ کیا اور ایک ایک خیمے میں جا کر متاثرین سیلاب سے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد اور سہولتوں کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کی ہر طریقے سے دیکھ بھال کرے گی اور انہیں کھانے پینے کی معیاری اشیاء فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ علاقو ںمیں مکانات اور فصلوں کے ساتھ مال مویشی کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لے کر نقصانات کا ازالہ کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت اور محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے قائم کیمپوں کا بھی دورہ کیا اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے اپنے شب و روز ایک کر دیں۔ وزیراعلیٰ نے شورکوٹ اور گڑھ مہاراجہ کے سیلاب متاثرہ علاقو ںکا فضائی جائزہ بھی لیا۔ سیکرٹری آبپاشی اور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے وزیراعلیٰ کو دریائے چناب میں پانی کی صورتحال اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ قائم مقام کمشنر فیصل آباد نجم شاہ اور ڈی سی او جھنگ مقبول حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رانااکرام ربانی کی والدہ کے انتقال پر جماعت اسلامی پنجاب کے رہنمائوں کا اظہار تعزیت:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراورسیکر ٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے سابق وزیر صحت رانااکرام ربانی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سزائے موت کے قانون پر عمل در آمد کو روکنا قرآن وسنت کی رو سے انصاف کا قتل ہے :سید ناصر عباس شیرازی
لاہور(جی پی آئی)سزائے موت کے قانون پر عمل در آمد کو روکنا قرآن وسنت کی رو سے انصاف کا قتل ہے سینکڑوں معصوم بے گناہ محب وطن شہریوں کے قاتلوں ،مغریبی ممالک اور ان کے آلہ کا این جی اوزکی خواہشات پر قصاص جیسے اسلامی قانون سے رو گردانی اسلامی نظام اور آئین سے غداری کے مترادف ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و سیاسی امور کے سربراہ سید ناصر عباس شیرازی نے وزیر اعظم کی جانب سے سزائے موت کے قانون پر عملدرآمد کے التوا پر اپنے ردعمل دیتے ہوئے کہاان کا کہنا تھا دہشت گردوں کو جب تک تختہ دار پر لٹکایا نہیں جاتا ملک میں جاری بد امنی اور قتل غارت کو روکنا ناممکن ہے مغربی ممالک دراصل ان دہشت گردوں کے سرپرست ہیں پرامن ،مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان استعماری طاقتوں کو کبھی گوارا نہیں سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ نون لیگ کی پنجابی طالبان کے خلاف کاروائی سے گریز کرنا بہت سے سوالات کو جنم دے رہے ہیں ہم بار ہا کہہ چکے ہیں کہ جنوبی پنجاب میں کلعدم دہشت گرد گروہ صف بندیوں میں مصروف ہیں اسلام آباد بارہ کہو کا خود کش حملہ آور وزیرستان سے نہیں آیا تھا بلکہ تخت پنجاب کے رعایا میں سے تھا یہاں ہم یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ پنجاب میں گذشتہ پانچ سالہ حکومت اور موجودہ دور میں دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوتی رہی اور اس کی ایک زندہ مثال آج سزائے موت کے قانون پر عملدر آمد سے معذوری ہیہم سانحہ ڈھوک سیداں کے درجنوں بے گناہ محب وطن شہدا کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور کیس کو داخل دفتر کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس شرمناک حکومتی اقدام کو ہم ہر فورم پر اٹھائیں گے اور یہ یاد رکھیں حکومت کفر سے تو باقی رہ سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خادم اعلیٰ پنجاب سے گزارش ہے کہ مزدور کی تنخواہ کم از کم 15ہزار کی جائے :عبدالرحمن عزیز
لاہور(جی پی آئی) میا ں شہبازشریف خادم علٰی پنجاب نے دوران الیکشن قوم کے سامنے وعدہ کیا تھاکہ مزدور کی تنخواہ کم ازکم 15ہزار جائے گی آج مہنگائی کے اس طوفان میں مزدور غربت کی انتہائی آخر ی سطح کوکراس کر رہاہے اور خادم علٰی سے گزارش ہے کہ قوم سے کیے ہوئے وعدے پورے کریں جہاں سرمایہ دار اور جا گیر دار مزدور کا لہو چوس رہاہے وہیں پر چھوٹے دوکان دار اور تاجر بھی مزدوروں پر ظلم کررہے ہیں 12گھنٹے سے زائد لے ڈیوٹی لے رہے ہیں اور اور پورے ہفتہ کے اندر کو ئی چھٹی نہیں جاتی ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب کے میڈیا ایڈوائزر عبدالر حمن عزیز نے میڈیا میں جاری اپنے بیان کیا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کر تے ہوئے کہاکہ چھوٹے دوکان داروں اور تاجروں کو سختی سے اس بات کا پا بند کیا جا ئے کہ وہ لیبر کااحساس کر تے ہوئے آٹھ گھنٹے ڈیوٹی لیں اور پورے ہفتہ میں ایک دن کی چھٹی بھی دیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت امن قائم رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے ملک کے بڑے شہروں میں بد امنی قتل و غارت گری عروج پر ہے غریب کا کو ئی پرسان حال نہیں ہے ۔اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی مشرف اور زرداری دور کی خارجہ پالیسوں کو تبدیل نہیں کیا جا سکا جس کے اثرات آج پاکستان کی قوم کو دھماکو اور ڈرون کی صورت میں بھگتنا پڑ رہے ہیں اور ہمارے حکمران جو ملک اور قوم کی بہتری کیلے عوام سے ووٹ لے کر آ ئے ہیں بھاری ٹکسوں اور بجلی ،تیل،گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب کو غریب اور امیر کو امیر تر کرنے کے چکر میں اپنی توانائیاں صرف کرنے میں مصروف عمل ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انتخابات میں دھاندلیوں کیخلاف وائٹ پیپر سے بھاری مینڈیٹ والوں کا سارا پول کھل جائیگا ‘ جمشید اقبال چیمہ
لاہور(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلیوں کیخلاف وائٹ پیپر میں ایسے ایسے حقائق سامنے آئینگے کہ بھاری مینڈیٹ والوں کا سارا پول کھل جائیگا، خیبر پختوانخواہ کی حکومت نے معلومات تک رسائی کا قانون بنا کر رول ماڈل صوبائی حکومت کی طرف اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ سوموار کے روز اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنیوالے پارٹی کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عام انتخابات میں جو بھی وعدے کئے تھے کسی ایک پربھی عملدرآمد نہیں ہو سکا جبکہ اسکے برعکس عوام کو زندہ درگو کرنے کے بے شمار اقدامات اٹھائے گئے ہیں اوراسی وجہ سے آج لوگ سابقہ حکومت کے گن گانے لگے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے واضح اعلان کیا ہے کہ خیبر پختوانخواہ میں کسی صورت کرپشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تحریک انصاف ایسا بلدیاتی نظام لائے گی جو دوسرے صوبوں کے لئے مثال ہوگا ۔ انہوںنے مزید کہا کہ خیبرپختوانخواہ کی حکومت نے معلومات تک رسائی کا قانون بنا کر روڈل ماڈل صوبائی حکومت کی طرف اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے انشا اللہ آنے والے دنوں میں عوام کو خیبر پختوانخواہ اور باقی صوبوںکی حکومتوں میں واضح فرق نظر آئیگا ۔انہوںنے کہا کہ انتخابات میں دھاندلیوں کے خلاف وائٹ پیپر تیار کر لیا گیا ہے جس میںتمام حقائق عوام کے سامنے لائیں گے اور بھاری مینڈیٹ کا ڈھنڈورا پیٹنے والوںکا سارا پول بھی کھل جائیگا۔