بھمبرکی خبریں 19.08.2013

راجہ عمران خالق کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات گورنر بننے پر مبارکباد
بھمبر( جی پی آئی)چیئرمین کشمیر کمیونٹی یور پ راجہ عمران خالق آف بنڈالہ کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات گورنر بننے پر مبارکباد اوورسیز کمیونٹی کو درپیش مسائل پر گفتگو تفصیلات کیمطابق چیئرمین کشمیر کمیونٹی راجہ عمران خالق آف بنڈالہ نے دوستوں کے ہمراہ گزشتہ روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی راجہ عمران خالق نے چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب بننے پر مبارکباد دی ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے درمیان اوورسیز کمیونٹی کو درپیش مسائل پر خصوصی گفتگو ہوئی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پنجاب کے اندر تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کیلئے اوورسیز کمیونٹی سے تعاون مانگا جس پر راجہ عمران خالق ،راجہ شیراز احمد آف لاہور ،ملک احسن آف سیالکوٹ نے گورنر پنجاب کو پہلا ماڈل سکول بنانے کیلئے 30ہزار یورو دینے کا اعلان کیا اوورسیز راہنماؤں نے گورنر پنجاب کو تعلیم کے شعبہ میں مزید تعاون کی بھی یقین دلایا گورنر پنجاب نے اوورسیز کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اوورسیز کمیونٹی نے ہمیشہ اپنے وطن کی بہتری کیلئے بھرپور تعاون کیا اور مجھے امید ہے کہ انکا تعاون آئندہ بھی اسی طرح جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جموں وکشمیر پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بھمبر کے کارکنان کا اجلاس ضلعی صدر بشارت رضا کی صدارت میں منعقد ہوا
بھمبر( جی پی آئی)جموں وکشمیر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بھمبر کے کارکنان کا اجلاس ضلعی صدر بشارت رضا کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں PSFضلع بھمبر کے کارکنان پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت کی دوسالہ کارکردگی کو مثالی قرار دیا اور طلباء یونین کی بحالی پر وزیر اعظم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا اجلاس میں ضلعی آرگنائزر عاطف مجید راجہ ،ممبران سنٹرل کمیٹی اسدم محمود ،حسن چوہدری ،محسن علی ،شوکت اقبال ،احسن سونی نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس میں وزیر اعظم کی 22اگست کو میرپور آمد پر انکا بھرپور اور والہانہ استقبال کرنے کا بھی فیصلہ کیا PSFضلع بھمبرکے کارکنان وزیر اعظم کا 22اگست کو منگلا پل کے مقام پروزیر اعظم کا استقبال کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرٹ ،رول آف لاء اور جسٹس جیسے سنہری اصولوں سے روگردانی ہمارے حکمرانوں کا وطیرہ ہے : خالد پرویز بٹ
بھمبر( جی پی آئی)میرٹ ،رول آف لاء اور جسٹس جیسے سنہری اصولوں سے روگردانی ہمارے حکمرانوں کا وطیرہ ہے پاکستان میں بھی پچھلے پانچ سال جمہوری حکومت نے ان اصولوں کو پس پشت ڈال کر عوام کا استحصال کیا اور اب نئی جمہوری حکومت کا بھی طرز حکومت بادشاہی طر حکومت نظر آرہاہے ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے کیا انہو ں نے آزادکشمیر میں پچھلے 66سال سے عوام کااستحصال جاری ہے اور موجودہ حکومت بھی پچھلے ریکارڈ توڑرہی ہے اپوزیشن بھی ہوامیں تیز تر چلا کر اپنا غم وغصہ نکال رہی ہے عوام بری طرح موجودہ حکومت کی چیرہ دستیوں کا شکار ہیں ہمارا یہ دعویٰ نہیں بلکہ ہمارا یہ منشور بھی ہے کہ میرٹ ،رول آف لاء اور جسٹس کے بغیر ملک میں خوشحال معاشرہ قائم نہیں ہو سکتا ہمیں موروثی سیاستدانوں کا پیچھا چھوڑ کر اب ان خاندانوں سے جان چھڑانی ہو گی جو پچھلے بیسیوں سالوں سے عوام کا خون چوس رہے ہیں انہوں نے کہاکہ قانون ساز اسمبلی کاکام قانون سازی ہے ڈویلپمنٹ فنڈممبر قانون سازاسمبلی کا استحقاق نہیں بلکہ یہ سیاسی رشوت ہے وزیر اعظم سمیت وزراے کے پاس صوابدیدی اختیارات نے پورے نظام کو کرپٹ بنا کر رکھ دیا ہے ہم غیر طبقاتی معاشرے اور برابری کے نظام کی جدوجہد کررہے ہیں جس میں بلاامتیاز رنگ ونسل ومذہب تمام انسانوں کو برابری کے حقوق حاصل ہوں موجودہ نظام جاگیر دار سرمایہ دار کو تحفظ فراہم کررہا ہے افسر شاہی اورنوکر شاہی عروج پر ہے طاقتور اور بااثرلوگ اعلیٰ عہدوں پرفائز ہیں اور وہ مخصوص خاندانوں کو تحفظ فراہم کررہے ہیں آج ہمارے حکمران بیرونی قرضے حاصل کرکے پارلیمنٹ اور بیوروکریٹس کی عیاشی پر خرچ کررہی ہیں اور مختلف قسم کے ٹیکسز لگا کر بالخصوص سیلز ٹیکس اور تیل وبجلی کے نرخوں میںہوشر با اضافہ کرکے عوام کا خون چوس کر قرضہ ادائیگی کی جارہی ہے ہم اس طبقاتی کرپٹ نظام کیخلاف جدوجہد رکھیں گے اور ان تمام قوتوں کے ہاتھ مضبوط کرینگے جو اس نظام کیخلاف جدوجہد کررہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ محمد عارف کو نائب تحصیلدار بننے اور زکوة وعشر میں تعینات ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی :راجہ عمران خالق
بھمبر( جی پی آئی)ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی سماہنی راجہ محمد اقبال ،چیئرمین کشمیر کمیونٹی یورپ راجہ عمران خالق ،راجہ کامران خالق ،راجہ منیر اقبال ایڈووکیٹ ،صوبیدار راجہ محمد سرور ،توفیق انور ،راجہ مسعود آف بنڈالہ نے مشترکہ بیان میں راجہ محمد عارف کو نائب تحصیلدار بننے اور زکوة وعشر میں تعینات ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کااظہار کیا کہ موصوف اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ اور حکومت کی نیک نامی میںاضافہ کرینگے اور لوگوںکے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع بھمبر میںتین روزہ پولیو مہم کاآغا زہو گیا
بھمبر(جی پی آئی)ضلع بھمبر میںتین روزہ پولیو مہم کاآغا زہو گیا ڈپٹی کمشنر بھمبرچوہدری محمدطیب نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کاآغاز کیا تفصیلات کیمطابق ضلع بھمبر میں محکمہ صحت اور روٹری کلب کے تعاون سے تین روزہ پولیو مہم کاآغاز ہو گیا اس سلسلہ میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس بھمبرمیں تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب تھے جنہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرپولیو مہم کاآغاز کیا پولیو مہم 3روزہ 19اگست سے 21اگست تک جاری رہے گی اس دوران محکمہ صحت اور روٹری کلب کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیںگی اس موقع ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق محمود ،روٹری کلب کے گورنر ڈائریکٹر طارق ساکر ،صدرکشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل ،ڈاکٹرنعیم الزمان ،ڈرگ انسپکٹر ظہیربابر،ندیم سرور ،چوہدری عاطف اکرم ،جبران ،ناصر چوہدری ،توفیق ،ریاض احمد ،شیراز پرویزمشتاق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔