نوشہرو فیروز (جیوڈیسک) نوشہرو فیروز میں ڈی ایس پی کے بچوں پر سکول جاتے ہوئے نامعلوم افراد کی فائرنگ، بھتیجی سمیت دو بیٹے جاں بحق اور رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ نوشہرو فیروز میں ریشم گلی کے قریب ڈی ایس پی جمعہ خان پہنور کے بچوں پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ سکول جا رہے تھے۔جاں بحق ہونیوالوں میں بچی بسمہ اور دو بچے عادل اور عاقب شامل ہیں۔
عادل اور عاقب ڈی ایس پی کے بیٹے جبکہ بسمہ بھتیجی ہے۔فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور بھی زخمی ہوا، ذرائع کے مطابق واقع دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔ زخمی ہونیوالے ڈرائیور کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے ابتدائی طبی امداد دی جاری ہے۔واقعے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے ،پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تا حال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔