برلن (جیوڈیسک) جرمنی میں چانسلر انجیلا مرکل کے دورے سے پہلے مسلح شخص نے سرکاری دفتر میں کئی افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ شہریوں کو یرغمال بنائے جانے کا واقعہ ایک سرکاری دفتر میں پیش آیا جہاں جرمن چانسلر دورہ کرنے والی تھیں۔
اغوا کار نے اسلحے کے زور پر تین افراد کو قید کر لیا تھا تاہم پولیس آپریشن میں ان لوگوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ چوبیس سالہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے کے باعث چانسلر کو دورہ منسوخ کرنا پڑا۔