ویمنز سنو بورڈنگ ورلڈکپ، جیمی اینڈرسن فاتح

Women's snowboarding World Cup

Women’s snowboarding World Cup

نیوزی لینڈ (جیوڈیسک) امریکہ کی (Jamie Anderson) نے ویمنز ورلڈ کپ سنوبورڈنگ کے (slopestyle ) ایونٹ کا ٹائٹل پہلی بار جیت لیا۔ برف پوش پہاڑوں پر خواتین کے سنو بورڈنگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، سخت خراب موسم کے باوجود کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنسسز دکھا کر شائقین کو حیران کر دیا۔ امریکہ کی جیمی اینڈرسن نے سنوبورڈنگ کے سلوپ سٹائل ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے ایونٹ میں سب سے زیادہ چورانوے اعشاریہ سات پانچ کا اسکور بنا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ امریکی خاتون کو سنوبورڈنگ کیریر میں پہلی بار ٹائٹل کا اعزاز ملا۔ برطانیہ کی (Jenny Jones) دوسری اور ہالینڈ کی(Cheryl Maas) تیسری پوزیشن پر رہیں۔